open discussion -2
Topic:gaon ka sab se bada beoblem & uska hal
گاﺅں کا سب سے بڑااورسب سے اہم مسئلہ ؟؟
ہماراگاﺅں(يکہتہ)علاقہ ميں اپنی ايک شہرت اور انفراديت ضرور رکھتاہے مگر غور سے ديکھئے توآج بھی يہ ترقی کی رفتارميں بہت پيچھے ہے،يہاں ڈھيروں مسائل ہيں، تعليم کامسئلہ،غربت کا مسئلہ ، بيروزگاری کا مسئلہ،تنگ ذہنی,دوسروں کی ترقی برداشت نہ ہونا،مثبت کے بجائے منفی انداز ميں سوچنا....اس کے علاوہ ذمہ داری سے غفلت اوراہم مسائل سے بے توجہی عام ہے،تعليمی اداروں کی حالت سب کے سامنے ہے،گاﺅں ميں کوئی تعليمی، رفاہی اورفلاحی تنظيم نہيں ہے ، ذمہ داروں کوگاﺅں کی فکرکم اوراپنی فکرزيادہ ہوتی ہے۔
ايسی صورت حال ميں آپ کے نزديک
گاﺅں کا سب سے اہم اوربنيادی مسئلہ کياہے؟
اور....آپ کے ذہن ميں اس کا حل کياہے؟؟
يعنی اگريہ کہا جائے ان مسائل کی فہرست تيارکيجئے تواس فہرت ميں نمبرايک پر کون سامسئلہ رکھيں گے؟
اس سلسلہ ميں آپ کياسوچتے ہيں؟
اپ کا کيا خيال ہے ؟
اپنی رائے دوستوں سے شئرکيجئے!
s4xellence.blogspot.com:
msultannadwi.blogspot.com
No comments:
Post a Comment