ہرہفتہ ايک نياموضوع ،ايک نيازاويہ نگاہ
صلاحيتوں کی کمی نہيں مگر
ہماری مٹی بڑی زرخيز ہي ،اس کی خاک سے بہت شخصيتيں اٹھيں اوردنياکے نظام کوتہہ وبالاکرگئيں،دورمت جائيے،تاريخ کے کسی دورکو ديکھئے،اس کاکوئی ورق اٹھاليجئے ،آپ کوہرميدان ميں سينکڑوں نام مل جائيں گے،يہ مٹی آج بھی سونااگل رہی يے,يهاں ذہانتوں کی کوئی کمی نہيں ،اورنہ کمی ہي عزم وحوصلہ کی،محنت اورلگن کی دنياقائل ہي،يہی وہ سرزمين ہي جوپوری دنياکونہ صرف مزدوروں کی شکل ميں خام مال فراہم کرتی ہي بلکہ ہنرمنداورملک وملت کے خادم بھی يہيں سي پيداہوتي ہي،اطمينان نہ ہوتواک نظرموجودہ منظرنام پر ڈالئے ، سب سے زےادہ ملی وقومی قائدےن کہاں کے ہےں،پورے ملک کوطلبہ کے ساتھ سب سے زيادہ اساتذہ ،شيخ الحديث،مفتی اورقاضی دينے والی سرزمين کون سی ہي؟بلاساختہ آپ کی زبان پراپنی مادرگيتی کا ہی نام آئي گا،جتنا فخرکريں اس خاک پروہ کم ہي،سلام هومٹی کي اس ذرہ کوجس کے اندرہ قدرت نے بيپناہ صلاحيتيں رکھيں ہيں،اورہم خوش ہوں اپنی قسمت پرکہ ہماراتعلق اسی مٹی سے ہي!!
ليکن اسی کے ساتھ حيرت انگيز بات يہ ہے کہ اس سرزمين ميں خوداس سرزمين کی اپنی کياحالت ہے؟دنياکوعلم اورذہانت سپلائی کرنے والی يہ مٹی خودقطرہ قطرہ علم کے لئے ترستی ہے،دنياکوروشنی دينے والی کی اپنی کوکھ خوداندھير کاشکارہے....اسی کے ساتھ يہ بھی سوچئے کہ يہ مٹی اپنی اولادکے ساتھ کيا سلوک کرتی ہے،علم وادب کے قابل قدرجوہردنياميں جہاں جاتے ہيں ہاتھوں ہاتھوں لئے جاتے ہيں ، مگرجب وہ وطن عزيز کا رخ کرتے ہيں،توبے قدروقيمت کيوں نظرآتے ہيں....؟
ترقی کی رفتارميں سب سے پيچھے،ميرکارواں کے بدلے غبارکارواں بننے والی يہ سرزمين آخرکب تک سوال مجسم بنی رہے گی،کب تک اس کا دامن مرادوں سے خالی رہے گا؟اس کے ہاتھوں کاسہ گدائی کب تک نظرآئے گا؟اس کے سنورنے کے دن کب آئيں گے ؟؟
مگراس سوال سے پہلے ہميں يہ سوچنا ہے کہ آخر اس کی حالت ايسی کيوں ہي؟اس کے بنيادی اسباب کياہيں....اورپھرہماری سرزمين کی عظمت رفتہ واپس کيسے آسکتی ہے؟
مادر وطن کے لئے کچھ کرنے کی ذمہ داري سبھوں پرعائد ہوتی ہے،عمل کی ابتداءفکراورسوچ سے ہوتی ہے ،اس لئے سوچنے سے ہی آغاز کرتے ہيں،کچھ کرنہيں سکتے تودل ميں کچھ خواب تو چن سکتے ہيں،سپنے توديکھ سکتے ہيں ترقی اورکاميابی کے ،توکيوں نہ سب مل کرسوچيں،سب مل اس کے اسباب کا پتہ لگائيں....ہوسکتا ہے کہ کسی ٹھوس نتيجہ تک پہونچ سکيں....لہذا يہ موضوع ميں اپنے دوستوں کی قوت فکر کے حوالے کرتا ہوں،اورآپ سبھوں کودعوت ديتا ہوں کہ آپ اس موضوع پر اظہارخيال کريں،اپنی باتيں ،اپنے جذبات شيرکريں، اس طرح کچھ نياسوچنے کا سلسلہ جاری رہے گا....
تودوستو!اس موضوع پراظہال خيال ضرور کيجئے،اوراپنی بات مختصرياطويل ضرورلکھئے،تاکہ آپ کے نقطہ نظرسے سب لوگ مستفيد ہوں....
آئندہ ہفتہ ہم دوسرے موضوع پراظہال خيال کريىن گے!!!
م س ن
Es mazmom me kis sarzameen ki taraf eshara he ?Bihar ya Ekhatha?
ReplyDeleteWazahat kardete achcha tha take log apne khayalat ka ezhar achchi tarah karsakte the.or mazmon dalne se pahle ek nazar mazmom par zaror dalain kunke esme typing ki kuch mistak he.
Ap ka yak silsila qabile tahseen he.Allah esko kamyabi ke sath jari rakhe .
S Arif
Mr. Arif I dont think you are NRI In the above Mazmoon obviously he is discussing about their native Place (Ekhatha)
ReplyDeleteDear Sultan, Logon ki Zameer Mar Chuki hai or jinka Zinda hai woh bhi is Sarzameen pe aake waisa hi hojata hai.
People dont know how to tolarate. Har koi apne aap main Minister hai. So kisi ko kuch nahi kah sakte????????