Welcome to 'Students for Academic Excellence', Ekhatha

You are welcome to the initiative. We would request to joins us as members and start posting your ideas, suggestions and anything which is informative and related to education.
Please come forward to extend you help and guidance to those who badly need them.
Also, we will request our student community to share with us their aims, aspirations, needs and problems, so that we can help them guide to their destinations.

S4Xellence Team.

Sunday, 18 December 2011

open discussion -2


open discussion -2 
Topic:gaon ka sab se bada beoblem & uska hal

گاﺅں کا سب سے بڑااورسب سے اہم مسئلہ ؟؟
     ہماراگاﺅں(يکہتہ)علاقہ ميں اپنی ايک شہرت اور انفراديت ضرور رکھتاہے مگر غور سے ديکھئے توآج بھی يہ ترقی کی رفتارميں بہت پيچھے ہے،يہاں ڈھيروں مسائل ہيں، تعليم کامسئلہ،غربت کا مسئلہ ، بيروزگاری کا مسئلہ،تنگ ذہنی,دوسروں کی ترقی برداشت نہ ہونا،مثبت کے بجائے منفی انداز ميں سوچنا....اس کے علاوہ ذمہ داری سے غفلت اوراہم مسائل سے بے توجہی عام ہے،تعليمی اداروں کی حالت سب کے سامنے ہے،گاﺅں ميں کوئی تعليمی، رفاہی اورفلاحی تنظيم نہيں ہے ، ذمہ داروں کوگاﺅں کی فکرکم اوراپنی فکرزيادہ ہوتی ہے۔
     ايسی صورت حال ميں آپ کے نزديک
گاﺅں کا سب سے اہم اوربنيادی مسئلہ کياہے؟
اور....آپ کے ذہن ميں اس کا حل کياہے؟؟
     يعنی اگريہ کہا جائے ان مسائل کی فہرست تيارکيجئے تواس فہرت ميں نمبرايک پر کون سامسئلہ رکھيں گے؟
اس سلسلہ ميں آپ کياسوچتے ہيں؟
اپ کا کيا خيال ہے ؟
اپنی رائے دوستوں سے شئرکيجئے!
s4xellence.blogspot.com:              
msultannadwi.blogspot.com               


Monday, 5 December 2011

خيالات كا ايك نياسلسله

ہرہفتہ ايک نياموضوع ،ايک نيازاويہ نگاہ
صلاحيتوں کی کمی نہيں مگر
      ہماری مٹی بڑی زرخيز ہي ،اس کی خاک سے بہت شخصيتيں اٹھيں اوردنياکے نظام کوتہہ وبالاکرگئيں،دورمت جائيے،تاريخ کے کسی دورکو ديکھئے،اس کاکوئی ورق اٹھاليجئے ،آپ کوہرميدان ميں سينکڑوں نام مل جائيں گے،يہ مٹی آج بھی سونااگل رہی يے,يهاں ذہانتوں کی کوئی کمی نہيں ،اورنہ کمی ہي عزم وحوصلہ کی،محنت اورلگن کی دنياقائل ہي،يہی وہ سرزمين ہي جوپوری دنياکونہ صرف مزدوروں کی شکل ميں خام مال فراہم کرتی ہي بلکہ ہنرمنداورملک وملت کے خادم بھی يہيں سي پيداہوتي ہي،اطمينان نہ ہوتواک نظرموجودہ منظرنام پر ڈالئے ، سب سے زےادہ ملی وقومی قائدےن کہاں کے ہےں،پورے ملک کوطلبہ کے ساتھ سب سے زيادہ اساتذہ ،شيخ الحديث،مفتی اورقاضی دينے والی سرزمين کون سی ہي؟بلاساختہ آپ کی زبان پراپنی مادرگيتی کا ہی نام آئي گا،جتنا فخرکريں اس خاک پروہ کم ہي،سلام هومٹی کي اس ذرہ کوجس کے اندرہ قدرت نے بيپناہ صلاحيتيں رکھيں ہيں،اورہم خوش ہوں اپنی قسمت پرکہ ہماراتعلق اسی مٹی سے ہي!!
      ليکن اسی کے ساتھ حيرت انگيز بات يہ ہے کہ اس سرزمين ميں خوداس سرزمين کی اپنی کياحالت ہے؟دنياکوعلم اورذہانت سپلائی کرنے والی يہ مٹی خودقطرہ قطرہ علم کے لئے ترستی ہے،دنياکوروشنی دينے والی کی اپنی کوکھ خوداندھير کاشکارہے....اسی کے ساتھ يہ بھی سوچئے کہ يہ مٹی اپنی اولادکے ساتھ کيا سلوک کرتی ہے،علم وادب کے قابل قدرجوہردنياميں جہاں جاتے ہيں ہاتھوں ہاتھوں لئے جاتے ہيں ، مگرجب وہ وطن عزيز کا رخ کرتے ہيں،توبے قدروقيمت کيوں نظرآتے ہيں....؟
      ترقی کی رفتارميں سب سے پيچھے،ميرکارواں کے بدلے غبارکارواں بننے والی يہ سرزمين آخرکب تک سوال مجسم بنی رہے گی،کب تک اس کا دامن مرادوں سے خالی رہے گا؟اس کے ہاتھوں کاسہ گدائی کب تک نظرآئے گا؟اس کے سنورنے کے دن کب آئيں گے ؟؟
      مگراس سوال سے پہلے ہميں يہ سوچنا ہے کہ آخر اس کی حالت ايسی کيوں ہي؟اس کے بنيادی اسباب کياہيں....اورپھرہماری سرزمين کی عظمت رفتہ واپس کيسے آسکتی ہے؟
      مادر وطن کے لئے کچھ کرنے کی ذمہ داري سبھوں پرعائد ہوتی ہے،عمل کی ابتداءفکراورسوچ سے ہوتی ہے ،اس لئے سوچنے سے ہی آغاز کرتے ہيں،کچھ کرنہيں سکتے تودل ميں کچھ خواب تو چن سکتے ہيں،سپنے توديکھ سکتے ہيں ترقی اورکاميابی کے ،توکيوں نہ سب مل کرسوچيں،سب مل اس کے اسباب کا پتہ لگائيں....ہوسکتا ہے کہ کسی ٹھوس نتيجہ تک پہونچ سکيں....لہذا يہ موضوع ميں اپنے دوستوں  کی قوت فکر کے حوالے کرتا ہوں،اورآپ سبھوں کودعوت ديتا ہوں کہ آپ اس موضوع پر اظہارخيال کريں،اپنی باتيں ،اپنے جذبات شيرکريں،     اس طرح کچھ نياسوچنے کا سلسلہ جاری رہے گا....
      تودوستو!اس موضوع پراظہال خيال ضرور کيجئے،اوراپنی بات مختصرياطويل ضرورلکھئے،تاکہ آپ کے نقطہ نظرسے سب لوگ مستفيد ہوں....
آئندہ ہفتہ ہم دوسرے موضوع پراظہال خيال کريىن گے!!!
م س ن