مدارس و اسکول کے طلبہ کے لئے سنہری موقعہ
اسٹوڈنٹس فار
اکیڈمک اکسیلینس (S4X
)، یکہتہ
ومضافات کے زیر اہتمام عید کے موقعے سے بتاریخ ۳ ؍
شوال المکرم ۱۴۳۵ہ
شاندار انعامی مقابلے
مدارس واسکول کے طلبہ کےہمت وحوصلہ کومہمیزدینے ،ان کی خوابیدہ
صلاحیتوں کونکھارنے اورپھران کی
صلاحیتوں کے اظہارکے لئے اسٹیج فراہم کی خاطرہم ایک بزم آراستہ کررہے ہیں،اہل ذوق
طلبہ کے لئے صلائے عام ہے وہ آگے بڑھیں،اورپروگرام میں حصہ لے کراپنے علمی وثقافتی
ذوق کی تازگی وتابندگی کو دوبالاکریں،قصبہ اوراہل خاندان کی نگاہیں اورگراں
قدرانعامات آپ کے ہنرکودیکھنے کے لئے بیتاب ہیں!
مسابقہ حفظ حدیث
امام نووی کی مرتب کردہ “کتاب الاربعین” سےچالیس احادیث کا
حفظ مع ترجمہ و اسمائے راوی اور مشکل الفاظ کی مختصر تشریح (الفاظ حدیث، راوی، اور الفاظ کی
مختصر و آسان تشریح پر مبنی سوالات)
خطابت
آپ کے اندر پو شیدہ
جوہرِ خطابت کو آتشِ اظہار سے جلا بخشنے کے لئے، آپ کی خفتہ تقریر ی صلاحتیوں کی
تیغِ جگر دار کو آب دینے کے لئے اور اپنی
فصاحت و بلاغت اور زبان و بیان کی پر
تاثیر طاقتِ پرواز سے بہترین انعامات کا حقدار بننے کےلئے ایک سنہری موقعہ۔
موضوع: درج
ذیل اشعار میں سے کسی ایک شعر پر ۶منٹ کی حد میں۔
فرد قائم ربطِ ملت سے ہے تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں
یا
تندئ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
یہ تو چلتی ہے تجھے
اونچا اڑانے کے لئے
یا
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لئے تعلیم مثل نیشتر
مقابلہ عربی تقریر (برائے طلبہ مدارس)
اپنی مادری زبان سے ہٹ کر ایک اجنبی زبان میں اپنی صلاحیتِ گفتگو اور قوتِ
اظہار کے مظاہرہ کا انوکھا
اور اس طرح کا پہلا موقعہ۔
عربی میں اپنی پسند کے کسی بھی موضوع پر ، ۵منٹ
کی حدود میں۔
فرصة غالية
فريدة متاحة للطامحين الذين يرغبون في إبراز متانة لسانهم ونصاعة بيانهم وإثبات كفاءتهم
اللغوية في لغة غير لغتهم الأم: في اللغة العربية السمحة على أي موضوع يختارون في
حدود خمس دقائق.
مقابلہ انگریزی تقریر
(برائے طلبہ اسکول)
طلبہ اسکول کے لئے
انگریزی زبان میں اپنی صلاحیتوں کے
جوہر دکھانے اور شاندار انعامات حاصل کرنے
کا ایک خوبصورت موقعہ.
انگریزی میں اپنی پسند کے کسی بھی موضوع پر ، ۵منٹ
کی حدود میں۔
A
golden opportunity for the school background students to express themselves and
show their talent in English Language on any topic of own choice within a limit
of 5 minutes.
مباحثہ
سرزمین یکہتہ میں پہلی بار S4X
لیکر آیا ہے ایک دلچسپ انعامی مباحثہ موجودہ وقت کے ایک اہم اور سلگتے موضوع پر:
‘مسلمانوں کی تعلیمی
پسماندگی: ذمہ دار حکومت یا مسلمان
خود؟’
اس مباحثے میں دو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سے ہر ایک ٹیم کسی ایک پہلو کا دفاع کرے
گی اور دلائل سے اپنی بات کو مضبوط کرے گی۔ آپ
کا رجحان موضوع کے جس پہلو پر ہو اس کی مناسبت سے کسی ایک ٹیم میں شریک
ہو سکتے ہیں۔ تو تیار ہو جائیے ایک گرما
گرم ، دلچسپ اور شاندار پروگرام کے لئے۔
For
the very first time in Ekhatha, S4X is introducing an interesting Debate
Program on a very important and burning topic: “Educational Backwardness
of Indian Muslims: Who is Responsible? Government or Muslims themselves?
Two
teams on either aspect will contest and defend their point of views with supporting evidences and proofs.
You
can participate in any of the two teams.
شرائط :
ü
مدارس و
اسکول (انٹر میڈیٹ) کے وہ تمام طلبہ حصہ
لے سکتے ہیں جو ابھی زیر تعلیم ہیں۔
ü
ہر زمرے میں اول، دوم اور سوم پوزیشن لانے والوں کو انعامات سے
نوازا جائے گا۔
ü
حضرات حکم کا
فیصلہ آخری اور قطعی ہوگا۔
ü
یہ پروگرام ا نشا
ء اللہ مدرسہ رحمانیہ (بنات سیکشن) میں منعقد ہوگا۔
ü
پروگرام میں حصہ
لینے کے لئے ۱۵ ؍ رمضان
المبارک سے قبل انپے نام کا اندراج درج ذیل رابطہ کاروں کے پاس کرالیں۔
رابطہ کار:
محمد علی
اختر: Mob: 9910380158
محمدرضاء الدین بن حافظ نصیرالدین mob:9026161668,9534570732
محمداہل اللہ بن ماسٹرعطاء الرحمن mob:9807361831,860467509
محمدخطیب بن ماسٹراشفاق mob:8960323356
محمدرضاء الدین بن حافظ نصیرالدین mob:9026161668,9534570732
محمداہل اللہ بن ماسٹرعطاء الرحمن mob:9807361831,860467509
محمدخطیب بن ماسٹراشفاق mob:8960323356
حافظ
رضوان احمد امام مسجد پیغمبر
پور، یکہتہ، Mob:
9570656348
شرکت کے خواہشمند اپنا نام facebook کے S4X یا Ekta
Foundation کے صفحے پر بھی درج کراسکتے ہیں۔ https://www.facebook.com/groups/s4xellence/
طلبہ سے سرگرم شرکت
اور
اھل علم و اھل ذوق سے خاص
تعاون کی درخواست ہے!